اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پیشدادی خاندان کا چوتھا بادشاہ، جمشید۔
"بزم طرب میں وہ سماں بندھا کہ بزم جم و کَے کا نقشہ نظروں کے سامنے کھنچ گیا۔"
( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٩٦ )
٢ - حضرت سلیمان علیہ السلام، جم ثانی (جن پری نگیں وغیرہ کے ساتھ)۔ (فرہنگ آنند راج؛ نوراللغات)
٣ - جب آئینہ اور سد کے ساتھ ہو تو شاہ اسکندر سے مراد ہوتی ہے۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آنند راج)
٤ - بڑا بادشاہ۔
میں تو ایک بندۂ ناچیز ہوں رد کردۂ خلق کیا عجب ہے جو غلامی میں تری جم ہوتا
( ١٨٦٤ء، دیوان حافظ ہندی، ٣ )