عربی سے مشتق اسم صفت 'صاف' کے ساتھ فارسی مصدر 'گفتن' سے فعل امر 'گو' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب توصیفی 'صاف گو' کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے 'صاف گوئی' حاصل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٦٥ء کو "دیوان زادہ حاتم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔