کبر

( کِبْر )
{ کِبْر }
( عربی )

تفصیلات


کبر  کِبْر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - غرور، تکبر، گھمنڈ، غرّہ، کبرو نخوت۔
"کبر نخوت، جھوٹ، خود پسندی . یہ ساری خصوصیات بیک وقت ہر فرد میں موجود ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، برش قلم، ١٣٣ )
٢ - بزرگی، بڑائی، عظمت، شرافت، نجابت۔ (پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ)
٣ - [ تصوف ]  عاشق پر صفات قہر کے تسلط کو کہتے ہیں اور بعضوں کے نزدیک کبر اور کفر سے مراد عالم لاہوت اور ملکوت ہیں۔ (مصباح التعرف)
  • Greatness
  • grandeur;  nobility
  • eminence;  pride