صفت ذاتی
١ - بسا ہوا مکان یا جگہ، ویران کی ضد۔
دنیا کے چنے ہوئے پری زاد جن سے کشمیر اب ہے آباد
( ١٩١٠ء، جذباتِ نادر، ٢، ٣٢٤ )
٢ - پررونق، بھرا پُرا، رجا بُجا۔
"عام طور پر مسجدوں میں نہ آنے والے مسجدوں میں آنے لگیں گے اور مسجدیں زیادہ آباد رہنے لگیں گی۔"
( ١٩٣٣ء، احیاء ملت، ٥ )
٣ - قیام پذیر، مقیم، ساکن۔
"حضرت ابو موسٰی اشعری آئے تو اسّی شخصوں کو لے کر آئے اور مدینے میں آباد ہوئے۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٢، ٨٦ )
٤ - خوش و خرم، خوشحال، شادمان، با مراد۔
"پھولو گے پھلو گے یہاں شاد اور وہاں آباد۔"
( ١٩١٧ء، شہنشاہ کا فیصلہ، ٢٣ )
٥ - سرسبز، تر و تازہ، شاداب
سیر کی خوب پھرے پھول چنے شاد رہے باغباں جاتے ہیں گلشن ترا آباد رہے
( ١٨٥٧ء، رند، نوراللغات، ١، ٤٧ )
٦ - جوتی ہوئی زمین، مزروعہ کھیت۔
"پندرہ بیگھ زمین لائق زراعت مع چاہِ مسدودہ لے کر آباد کرا لو۔"
( ١٨٦٤ء، تحقیقاتِ چشتی، ٤٨١ )
٧ - [ قانون ] وہ گاؤں یا زمین جس سے معاملہ وغیرہ لیا جا سکے۔