جنرل

( جَنْرَل )
{ جَن + رَل }
( انگریزی )

تفصیلات


General  جَنْرَل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصل حالت اور معنی میں ہی انگریزی سے ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں مستعمل ہے اردو میں بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٢ء میں "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : جَنْرَلْز [جَن + رَلْز]
جمع غیر ندائی   : جَنْرَلوں [جَن + رَلوں (واؤ مجہول)]
١ - اعلٰی فوجی عہدہ جو کرنل سے اونچا ہوتا ہے، فوج کے اعلٰی عہدیدار یا سردار۔
"امریکن فوج کے جنرل مقیم دہلی نے از راہ عنایت اپنے خاص ہوائی جہاز کے یہاں بھیجنے کا انتظام کر دیا ہے۔"      ( ١٩٤٣ء، غبار خاطر، ٣٢ )
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - عام، سب کا، جس میں کسی کل کے تمام یا اکثر اجزا شامل ہوں، جسے پورے یا اکثر اختیارات حاصل ہوں، اکثر تراکیب میں مستعمل۔
"یہی سوال اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پیش ہے۔"      ( ١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، ١٤ )