گوشہ نشین

( گوشَہ نَشِین )
{ گو (و مجہول) + شَہ + نَشِین }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گوشہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نشستن' سے مشتق صیغۂ امر 'نشین' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب گوشہ نشین' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤١ء کو "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تنہائی میں رہنے والا، سب سے الگ رہنے والا، خلوت نشیں، تارک الدنیا۔
"لڑکپن اور جوانی کے زمانے میں چغتائی صاحب اتنے کم آمیز اور گوشہ نشیں نہیں تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، بلاکستان محبت، ٣٣ )
  • 'sitting in a corner';  retired
  • secluded;  solitary;  a hermit
  • a recluse
  • an anchorite