تارک الدنیا

( تارِکُ الدُّنْیا )
{ تا + رِکُد (ا ل غیر ملفوظ) + دُن + یا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'تارک' کے ساتھ 'ا ل' بطور حرف تخصیص لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت 'دنیا' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٩٧ء میں "دعوت اسلام، عنایت اللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - وہ شخص جس نے دنیا کو چھوڑ دیا ہو، گوشہ نشیں، بن باسی، پرہیزگار۔
"آلّو کی زندگی بود و باش ایک باخدا تارک الدنیا درویش کی سی ہے۔"      ( ١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ٦١ )
  • Abandoning the world;  abstinent
  • sober
  • chaste;  an anchorite;  the crown