ڈاکٹر

( ڈاکْٹَر )
{ ڈاک + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Doctor  ڈاکْٹَر

انگریزی زبان سے اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٧٩٤ء میں "جنگ نامۂ دو جوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : ڈاکْٹَرْنی [ڈاک + ٹَر + نی]
جمع استثنائی   : ڈاکْٹَرز [ڈاک + ٹَرْز]
جمع غیر ندائی   : ڈاکْٹَروں [ڈاک + ٹَروں (و مجہول)]
١ - طبِ جدید میں مہارت حاصل کرکے علاج معالجہ کرنے والا ماہر، معالج۔
"ڈاکٹر کو بلانا ہے" اس نے کہا اباجی کی حالت ویسی ہی ہے"۔"      ( ١٩٧٩ء، نیلا پتھر، ١٤ )
٢ - [ کنایۃ ]  حکیم، طب، وید، معالج۔
"ڈاکٹر اردو میں عام لفظ ہے جو طبیب اور جراح کے لیے مستعمل ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٦٧ )
٣ - وہ شخص جس کو کسی علم یا سائنس میں اعلٰی تحقیقاتی کام کرنے پر پی ایچ ڈی یا اس کے مماثل ڈگری دی جائے، فاضل، عالم، ماہر، محقق۔
"مشہور جرمن سائنسدان ٢١ جون ١٦٤٦ء کو پیدا ہوا اور ١٤ نومبر ١٧١٦ء کو وفات پائی لیپزگ یونیورسٹی میں تعلیم پائی قانون میں ڈاکٹر کی ڈگری لی۔"      ( ١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ٢٥٦ )