ڈائجسٹ

( ڈائِجِسْٹ )
{ ڈا + اے + جِسْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Digest  ڈائِجِسْٹ

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٩٨١ء کو "سفر در سفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈائِجِسْٹس [ڈا + اے + جِسْٹس]
جمع غیر ندائی   : ڈائِجِسٹوں [ڈا + اے + جِس + ٹوں (و مجہول)]
١ - منتخب مضامین کے چھوٹے سائز کا رسالہ۔
"میرا مطالعہ عام دائجسٹوں تک محدود ہے۔"      ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٣٥ )
٢ - [ قانون ]  قانونی نظیروں کے خلاصے کا مجموعہ۔ (جامع اللغات)