ڈپٹی

( ڈِپْٹی )
{ ڈِپ + ٹی }
( انگریزی )

تفصیلات


Deputy  ڈِپْٹی

انگریزی زبان کے لفظ 'ڈیپیُوٹی' کا مؤرّد ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩١ء میں "ایّامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ڈِپْٹِیوں [ڈِپ + ٹِیوں (و مجہول)]
١ - نائب، قائم مقام۔
"فرانسیسی وزارت کے دفتر سے ڈپٹیوں کی مجلس کو . مراسلہ بھیجا گیا۔"      ( ١٩٠٧ء، نپولینِ اعظم، ٤٣٧:٥ )
٢ - ڈپٹی کلکٹر۔
"یہ ڈپٹی صاحب کا بنگلہ تھا۔"      ( ١٩٥٥ء، نِیم رُخ، ١٥٠ )