کرخت

( کَرَخْت )
{ کَرَخْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٧٢ء کو "دیوانِ فغاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سخت، کڑا۔
"ہاتھ بڑے بڑے، چہرہ کرخت اور ڈاڑھی کڑ بڑی تھی۔"    ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٣١ )
٢ - خشک نیز جو بے حس یا بے خبر ہو گیا ہو۔ (پلیٹس، اسٹین گاس)
٣ - [ کنایۃ ]  ناگوار، سمع خراش، دُرشت، تلخ۔
 برتا ہوا ہے تیرے مزاج کرخت کا دل میرا کیوں حریف نہ ہو سنگ سخت کا      ( ١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ١٠٥ )
  • hard;  dry rigid;  harsh
  • stern
  • unfeeling