اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - کالا اور گہرا بادل، ابر سیاہ، بدلی، سحاب، بادلوں کا ہجوم۔
امید جدائی میں دکھ اس کا ہے ساتھ اپنے ہمراہ گھٹاؤں کا اک چاند بھی چلتا ہے
( ١٩٦٣ء، دریا آخر دریا ہے، ٩٦ )
٢ - [ مجازا ] غبار، کدورت، جیسے غم کی گھٹا۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)
٣ - اجتماع، مجموعہ۔ (پلیٹس، جامع اللغات)
٤ - گروہ، ہجوم۔ (جامع اللغات، پلیٹس)
٥ - ہاتھوں کا ہجوم، جو جنگ کے لیے ہو۔ (جامع اللغات، پلیٹس)۔