بادل

( بادَل )
{ با + دَل }
( سنسکرت )

تفصیلات


واردل  بادَل

سنسکرت میں اصل لفظ 'واردل' ہے۔ اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'بادل' مستعمل ہے، ہندی میں بھی 'بادل' ہی مستعمل ہے۔ دونوں کا ماخذ سنسکرت ہی ہے اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع ندائی   : بادَلو [با + دَلو (واؤ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بادَلوں [با + دَلوں (واؤ مجہول)]
١ - ابر، گھٹا۔
 بادل ہوا میں اڑتے جو زیر آسماں ان میں جو دلکشی ہے سفینوں میں ہے کہاں      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ٩٣ )
  • cloud;  sponge