اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - عقل، فہم، فراست، سمجھ، دانائی، زیر کی۔
"محض صداقت سے واقف ہونا چاہتے ہیں وہ گیان مارگ (راہ عقل) میں داخل ہوتے ہیں۔"
( ١٩٤٥ء، تاریخ ہندی فلسفہ (ترجمہ)، ٦٣٢:١ )
٢ - علم، واقفیت، دانش۔
"روح اور اس کا فلسفہ کیا تھا ان میں گیان اور علم اور جان کاری پیدا ہو جاتی ہے۔"
( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٩٣ )
٣ - تیقن، خیال پاکیزہ، یقین۔
"اس وقت پتہ نہیں کیوں میرے اندر ایک گہرا گیان پیدا ہوا۔"
( ١٩٨١ء، راجہ گدھ، ١٥٣ )
٤ - معرفت الٰہی، کشف یا معرفت، علم و عرفان۔
"ارے یہ درخت تو وہ آکاش ہے جس کے نیچے نیچے مہاتماؤں کوگیان حاصل ہوا۔"
( ١٩٩٠ء، افکار، کراچی، اپریل، ٦١ )
٥ - قوت، باطنی جیسے: اندری گیان، سرت گیان وغیرہ۔
جلوت کدہ مایا کا ہے یہ ہستی موہوم اگیان میں موجود ہے اور گیان میں معدوم
( ١٩٢٥ء، مطلع انوار، ١٦٠ )