ڈیری

( ڈیری )
{ ڈے + ری }
( انگریزی )

تفصیلات


Dairy  ڈیری

انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٥ء کو "اسلامی گٹورکھشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
جمع   : ڈیرِیاں [ڈے + رِیاں]
جمع استثنائی   : ڈیرِیز [ڈے + رِیز]
جمع غیر ندائی   : ڈیرِیوں [ڈے + رِیوں (و مجہول)]
١ - وہ جگہ جہاں سے گائے بھینس کا دودھ، دوہنے اور مکھن پنیر بنانے کے بعد خریداروں میں تقسیم کیا جاتا ہے، شِیر خانہ۔
"جب وہ باورچی خانے یا ڈیری میں کام کرتا، اس وقت بھی انہیں خوابوں میں مگن رہتا کہ کسی طرح اڑ کر زمین کے دور افتادہ حصوں میں چلا جائے۔"      ( ١٩٦٦ء، اڑن کھٹولے سے جٹ طیارے تک (ترجمہ)، ١٤ )