ڈیم

( ڈَیم )
{ ڈَیم (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٨٥ء کو "پنجاب کا مقدمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ڈیمز [ڈیمز (ی لین)]
جمع غیر ندائی   : ڈَیموں [ڈے (ی لین) + موں (و مجہول)]
١ - پُشتہ، بند، روک جو دریا پر پانی روکنے کے لیے باندھا جاتا ہے۔
"پنجاب کی نہروں کو تربیلا اور منگلا ڈیموں سے پانی ملتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ١٣٨ )