عسرت

( عُسْرَت )
{ عُس + رَت }
( عربی )

تفصیلات


عسر  عُسْرَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تنگی، تنگ دستی، دشواری، مفلسی۔
"ادیب کیسی عسرت کی زندگی بسر کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٥١ )
٢ - قلت، کمیابی، کمی، کمیاب ہونا۔
"اردو زبان میں کالج کے طلبہ کے لیے درسی کتابوں کی عسرت ہے۔"      ( ١٩٧٩ء، پاکستان کا معاشی اور تجارتی جغرافیہ، ٢: الف )
  • تَنْگی
  • تَکْلِیْف
  • صَعُوبَت
  • Difficulty
  • hardness;  intricacy;  straitness;  distress
  • poverty