عرف

( عُرْف )
{ عُرْف }
( عربی )

تفصیلات


عرف  عُرْف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٧٧ء کو "عجائب المخلوقات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ مختصر نام جس سے عزیز و اقارب پیار سے بچے کو پکارنے لگتے ہیں اور بعد کو اصل نام سے بھی زیادہ مشہور ہو جاتا ہے۔
"انہیں "ہتو" کے ہتک آمیز عرف سے پکارا جاتا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٣٩ )
٢ - پہچان، شناخت؛ (اصطلاح) عام طور پر مشہور، عوام میں جانا پہچانا۔
"لفت و عرف اس پر شاہد ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، انفاس العارفین، ٢٨٥ )
٣ - [ فقہ ]  رواج عام، دستورِ عام۔
 فرقِ عرف و شرع سے غافل نہو مومنوں پر بدگماں عاقل نہو      ( ١٨٩١ء، کنزالآخرۃ، ٩٣ )
  • پِہْچان
  • رَواج
  • شَہْرَت