١ - ایک میدانی کھیل جسے گیند بلے سے کھیلتے ہیں .... دونوں طرف تین تین وکٹیں بائیس گز کے فاصلے پر گڑی ہوتی ہیں، یہ کھیل دو ٹیموں کے درمیان ہوتا ہے ہر ٹیم میں گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں۔ ایک ٹیم کا کھلاڑی گیند پھینکتا ہے اور بقیہ کھلاڑی فیلڈنگ کرتے ہیں۔ دوسری ٹیم کے دو کھلاڑی وکٹوں کے قریب کھڑے ہوتے ہیں جن میں سے ایک کھلاڑی گیند کو بلے سے مارتا ہے گیند دور جا پڑے تو یہ دونوں کھلاڑی وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہیں اور (دوڑیں) بناتے ہیں۔
"پہلے کرکٹ غریبوں اور متوسط طبقے تک محدود تھی۔"
( ١٩٨٥ء، کرکٹ، ١٦ )