بجز

( بَجُز )
{ بَجُز }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جز' کے ساتھ فارسی حرف جار 'ب' بطور سابقہ لگنے سے مرکب بنا۔ فارسی میں بطور حرف استثنا مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور مذکورہ معنی اور حالت میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف استثنا
١ - سوا، بدون، علاوہ۔
 اس طرف جاتے ہیں جس راہ سے آگاہ نہیں کوئی بھی ساتھ ہمارے بجز اللہ نہیں      ( ١٩١٧ء، گلزار رشید، ٣٦ )