علاوہ

( عِلاوَہ )
{ عِلا + وَہ }
( عربی )

تفصیلات


علی  عِلاوَہ

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور متعلق فعل اور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ چھوٹا (اضافی) بوجھ یا سامان جو (سامان سے لدے اونٹ یا گھوڑے کے) اوپر رکھا ہو، بڑے بوجھ پر چھوٹا بوجھ، مزید اضافہ۔ (پلیٹس)
متعلق فعل
١ - مزید، اور، اور بھی (اشتمال کے لیے مستعمل)۔
"اب ان دو باپ بیٹوں کے علاوہ حضرت یوسف کے معاملے میں ایک تیسری چیز بھی شامل تھی۔"      ( ١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ٧٣ )
٢ - بجز، سِوا (استثنا کے لیے مستعمل)۔
"علاوہ اژدر خان مردود کی تعریف کے اور کچھ کہتے نہیں ہیں۔"      ( ١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٨٥٣:٦ )
  • a small (additional) package or load laid on the top (of a loaded camel or horse);  a small load up on a heavier;  a super addition (to)
  • besides
  • moreover.