سوا

( سِوا )
{ سِوا }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور حرف نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

حرف استثنا ( مذکر - واحد )
١ - بجز، جُز۔
"اس نے اتنی لطیف اتنی بلند، اس قدر اچھوتی باتیں کہی ہیں کہ اردو میں غالب کے سوا ہمیں کہیں اور نہیں ملتیں۔"      ( ١٩٨٧ء، نگار، کراچی (سالنامہ)، ٨ )
صفت ذاتی
١ - زیادہ، بڑھ کر، دونا۔
 جو مانگو گے ذاکر سِوا پاؤ گے طلب کو بڑھانے کے دن آگئے      ( ١٩٨٥ء، رختِ سفر، ٢٥ )
  • With a quarter. a qaurter more;  more
  • better