حرف نفی ( واحد )
١ - نہ، نہیں، نا، بغیر، انکار، کلمۂ نفی بطور سابقہ مستعمل۔
"وہ "لا" سے اثبات پیدا کرتا ہے۔"
( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ١٦٣ )
٢ - لفظاً لا کی شکل (ایک جسم کے دوٹکڑے ہونے یا بیج میں خط پڑجانے سے)۔
بڑھ کر تھمی تو حشر بپا ہو کے رہ گیا گردن سے تا کمر کوئی لاہو کے رہ گیا
( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٤٣:٢ )
٣ - نیست، نہ ہو نے کے برابر، معدوم، بے حقیقت، بے وجود،
لا کہہ کے دہن کو ہم ہوئے نیست دو حرف میں ختم گفتگو کی
( ١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٣٠١ )
٤ - لا الہ الا اللہ" میں سے لا الہ کوئی اللہ نہیں ہے تخفیف۔
"سوشلزم کو علامہ اقبال نے نامکمل اسلام قرار دیا ہے کیونکہ یہ لا تک آتا اور الا کی منزل تک نہیں بڑھتا۔"
( ١٩٨٣ء، تنقیدی اور تحقیقی جائزے، ١٤١ )
٥ - (جبرو مقابلہ) مقدار نامعلوم کی علامت یا قائم مقام۔
"اس لا کی اصل قیمت تو شاید کبھی معلوم نہ ہو سکے گی، لیکن حساب کی اس مشق میں ہم سب کے لیے لذت ہے۔"
( ١٩٦٩ء، لا: انسان، ٢٣ )