عظمت

( عَظَمَت )
{ عَظَمَت }
( عربی )

تفصیلات


عظم  عَظَمَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - (کمیت و جسامت کے اعتبار سے) بڑائی۔
"سفید گینڈے کا سر اس کے جسم کی عظمت کے مقابلے میں بھی بہت بڑا ہوتا ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ١٧٥ )
٢ - (کیفیت کے اعتبار سے) بزرگی، بڑائی، برتری، شان و شوکت۔
"مسلمان کی شان اور اس کی عظمت، علم، تبحر اور اطاعت الٰہی پر منحصر ہے۔"    ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ١٣٥ )
٣ - قدر و منزلت، عزت۔
 ہیبت لندن و شملہ سے ہیں سب لزرہ بہ تن رعب بغداد دلوں میں ہے نہ ہے عظمتِ چشت    ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٧١ )
  • Greatness
  • magnitude;  aggrandizement;  grandeur
  • magnificence;  pomp
  • pride
  • haughtiness
  • self-magnification