ڈھکنا

( ڈَھکْنا )
{ ڈَھک + نا }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ مصدر 'ڈھانکنا' کی متبادل شکل ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦٥ء کو "رسالۂ علمِ فلاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - پوشیدہ ہو جانا، کسی چیز کے نیچے چھپ جانا، ڈھپنا۔
"اتنا پانی ڈالئے کہ چاول چھپ جائیں۔"      ( ١٩٢٣ء، مشرقی مغربی کھانے، ١٩ )
فعل متعدی
١ - کسی چیز کو چھپانے کے لیے اس پر کوئی اور چیز رکھنا یا ڈال دینا، ڈھانکنا، چھپانا، بند کرنا۔
"ایک روٹی ڈھک کر ملازم کی طرف بڑھاتے اور کہتے کسی بھوکے کو کھلاؤ، تب بسم اللہ کرتے۔"      ( ١٩٦٥ء، چار ناولٹ، ٩٩ )