کرنٹ[1]

( کَرَنْٹ[1] )
{ کَرَنْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Current  کَرَنْٹ

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٢٣ء کو "آئینہ موٹر کاری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - برقی رو۔
"کام کرتے ہوئے کرنٹ کو کوائل اے کے ذریعے گزارتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ٦٣ )
٢ - [ مجازا ]  گرمی محسوس کرنا۔
"میں نے آنکھیں بند کرلیں اور کرنٹ حاصل کرنے کے لیے لڑکی کے زانو سے گوڈا لگا دیا۔"      ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٩ )