اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - لکیر، خط۔
"لائن ڈالنے کے مختلف قسم کے مارکر ہوتے ہیں۔"
( ١٩١٦ء، خانہ داری (معاشرت)، ١٥٩ )
٢ - قطار، سلسلہ، صف۔
"یہ تینوں کیتھوڈز افقی سطح پر ایک لائن میں ٹیوب کے آخر میں وقفہ یا مقام وقفہ ہونا چاہیے۔"
( ١٩٨٤ء، اردو اور ہندی کے جدید مشترک اوزان، ٣١٦ )
٣ - ریل، لوہے کی پٹری (جس پر ریل یا ٹرام چلتی ہے)۔
"ایک چھوٹا سا قصبہ . اس ریلوے لائن پر واقع ہے جو قرق لرایلی کو ادرنہ . استانبول کی بڑی لائن سے ملاتی ہے۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٩٩:٣ )
٤ - گلی، سڑک۔
"بازاروں میں یہ خصوصیت تھی کہ ہر صنعت و تجارت کے لیے ایک لائن مخصوص تھی۔"
( ١٩٣٨ء، البرامکہ، ١٢٣ )
٥ - گفتگو وغیرہ کا سلسلہ یا موضوع۔
"میں اپنی لائن سے باہر ہوا جاتا ہوں۔"
( ١٨٨٨ء، لکچروں کا مجموعہ، ٥٣:١ )
٦ - ڈور، سلسلہ، ٹیلی فون، ٹیلی گراف یا بجلی کا تار، (مجازاً) رابطہ۔
"سر! میں نے سنا ہے کہ، اور پھر ٹیلی فون کی لائن کٹ گئی۔"
( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٢٠٣ )
٧ - حد، حد بندی۔
"اب پتہ نہیں کون سی نئی لائن کھڑی کر کے ہماری راہ مسدود کرنا ہے۔"
( ١٩٧٤ء، ہمہ یاران دوزخ، ٢٦٩ )
٨ - شعبہ، پیشہ، شغل۔
"اداکاری میں ماہر معلوم ہوتی ہیں، اسی لائن میں کیوں نہ چلی گئیں۔"
( ١٩١٨ء، روح الاجتماع، ١٤٨ )
٩ - طریقۂ کار، طرز عمل، وضع، انداز۔
"اگر دنیا کی ذہنی ترقی انہیں لائنوں پر ہوتی رہی . تو خواہ مذہب کتنی ہی مخالفت کیوں نہ کرے جملہ فنون لطیفہ کا رواج پانا یقینی امر ہے۔"
( ١٩٣٠ء، مس عنبرین، ١١٤ )