سنگ لاخ

( سَنْگ لاخ )
{ سَنْگ (ن غنہ) + لاخ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے مرکب ہے۔ فارسی میں اسم 'سنگ' کے ساتھ فارسی ہی سے لاحقہ ظرفیت 'لاخ' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٦١١ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
١ - سخت پتھریلی زمین۔
"یہ خطہ جغرافیائی اعتبار سے سنگلاخ پہاڑی سلسلوں میں گھرا ہوا ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، خوشحال خان خٹک، ٤ )
صفت ذاتی
١ - [ مجازا ]  مشکل، کھٹن، سخت۔
"آپ لوگ ایک سنگلاخ زمین میں اردو کا پودا لگا رہے ہیں جو ایک دن تنا اور درخت کی صورت میں نمایاں ہو گا۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٣٣ )