تفصیلات
سندیش سَنْدیسا
سنسکرت میں اصل لفظ 'سندیش' ہے جو پراکرت میں داخل ہوا تو تھوڑے تغیر کے ساتھ 'سندیس' استعمال ہونے لگا، اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اور 'ا' بطور لاحقہ نسبت بڑھا کر 'سندیسا' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پیغام، خبر، اطلاع۔
سن کے وہ حال مرا غیر فرماتے ہیں آئے ہیں آپ محبت کا سندیسا لے کر
( ١٨٩٢ء، مہتابِ داغ، ٧٧ )
- Information
- news
- tidings
- intelligence
- report; message
- commission
- command
- direction; embassy; a present