علیحدہ

( عَلَیحِدَہ )
{ عَلَے (ی لین) + حِدَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق حرف جار 'علٰی' کے ساتھ عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'مد' کے ساتھ 'ہ' بطور ضمیر متصل مذکر غائب لگا کر 'حدہ' لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٢٢ء کو "موسٰی کی توریت مقدس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - الگ، جدا، جدا گانہ۔
"اور وہ حیوانات جن کے جسمانی اعضا میں کوئی تفریق نہیں پائی جاتی اور صرف ایک خلوی جسامت کے حامل ہوتے ہیں علیحدہ عائلہ میں رکھے گئے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، بنیادی فرد حیاتیات، ٢٤٣ )
متعلق فعل
١ - تنہائی میں۔
"اس نے آہستہ سے کہا کہ مجھے تخلیہ میں کچھ عرض کرنا ہے اور میں اٹھا اور اس کے ساتھ علیحدہ چلا گیا۔"      ( ١٩٢٥ء، تجلیات، ٨٨:١ )
١ - علحیدہ کرنا
جدا کرنا، الگ کرنا۔ (نوراللغات)
ہٹا دینا، سبکدوش کر دینا، برطرف کرنا۔"شمس نے شہر سے باہر ایک کوٹھی میں سکونت اختیار کی، میر منشی علیحدہ کئے گئے"      ( ١٩٢٩ء، تمغۂ شیطانی، ٣٥۔ )
فروخت کرنا، بیچنا۔"صاف کیا ہو گی چل رہی ہے، میں اس کو علیحدہ کرنا چاہتا ہوں"      ( ١٩١٧ء، طوفان حیات، ١٣۔ )
چھانٹا، انتخاب کرنا۔"اچھے آم تم نے علیحدہ کر لئے"      ( ١٩٢٩ء، نوراللغات، ٥٢٠:٣ )
  • seperate
  • apart
  • distinct