علامتی

( عَلامَتی )
{ عَلا + مَتی }
( عربی )

تفصیلات


علم  عَلامَت  عَلامَتی

عربی زبان سے مشتق اسم 'علامت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'علامتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٣١ء کو "تاریخ فلسفَہ جدید، خلیفہ عبدالحکیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - علامت سے منسوب، اشاراتی (انگریزی: Symbolism)
"ساری دنیا کو معلوم تھا کہ . یہ ایک علامتی لڑائی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٨٢٦ )