ذکر

( ذَکَر )
{ ذَکَر }
( عربی )

تفصیلات


ذکر  ذَکَر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ جو اُردو میں اپنے اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نر، مادہ کی ضد، مرد۔
 کہ اک مدت تلک حنثٰی رہا ہو ذکر کچھ اور انثٰی رہا وہ      ( ١٨٦٦ء، تیغِ فقیر برگردن شریر، ٣٢٨ )
٢ - نَر کا عُضوِ تناسل، آلہ تناسل۔
"قلفہ سیاہی فساد اور التصاق 'قلفہ' ذکر کے اُن امراض سے ہیں جو اکثر لاحق ہوا کرتے ہیں۔"      ( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٠٣ )
  • a male;  the male organ of generation