کسوٹی

( کَسَوٹی )
{ کَسَو (واؤ لین) + ٹی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرحِ تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کَسَوٹِیاں [کَسَو (و لین) + ٹِیاں]
جمع غیر ندائی   : کَسَوٹِیوں [کَسَو (و لین) + ٹِیوں (و مجہول)]
١ - وہ سیاہ پتھر سونے چاندی کو گھس کر کھرا کھوٹا پرکھتے ہیں، محک۔
"یہ لفظ "کسنا" اور "وٹی" سے مرکب ہے "کسنا" یہاں جانچنے کے معنی میں ہے اور "وٹی" کے معنی چھوٹے پتھر کے ہیں "کسوٹی" یعنی وہ پتھر جس پر سونا جانچا یا پرکھا جاتا ہے۔"      ( ١٩٧٢ء، طنزیات و مقالات، ٣٩٠ )
٢ - [ مجازا ]  جانچ یا پرکھ کا معیار۔
"نہ ہر پرانی چیز غلط اور نہ ہر نئی چیز ٹھیک ہوتی ہے اس کے غلط اور ٹھیک ہونے کی کسوٹی اس کی افادیت ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، سید سلیمان ندوی، ٢٣٦ )
  • a touchstone;  assay
  • test
  • proof