ذہانت

( ذِہانَت )
{ ذِہا + نَت }
( عربی )

تفصیلات


ذہن  ذِہانَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٦٩ء کو "انشائے خود افروز" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : ذِہانَتیں [ذِہا +نَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : ذِہانَتوں [ذِہا + نَتوں (و مجہول)]
١ - سمجھنے کی قوّت، قوّتِ ادارک، طباعی، زیرکی، ہوشیاری۔
"بچے بڑی ذہانت سے بات کو سمجھ لیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ٨٢ )
  • intelligence
  • sagacity
  • acuteness