سواد

( سُواد )
{ سُواد }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ذائقہ، مزہ، لذت۔
"مرغی اپنی جان سے گئی کھانے والوں کو سواد نہ آیا۔"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ١٠٤ )
٢ - لطافت، حُسن۔
 لڑکی کوئی سواد نہیں اس ڈھٹائی میں بلی بھی منہ پہ رکھتی ہے پنجہ لڑائی میں      ( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٩٠ )
٣ - [ مجازا ]  ذوق، محبت، پیار، عشق، لگاؤ۔
"ابھی میں سُر اور سُواد کے بیچ میں پھنسا ہوا تھا کہ دوسری اور سے آواز آئی۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٨ )
  • Tasting
  • eating
  • drinking;  relishing;  taste
  • relish
  • flavour;  savour;  sweetness
  • enjoyment
  • pleasure