کشتی

( کُشْتی )
{ کُش + تی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٤٥ء کو "قصّہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - دو پہلوانوں کا بغیر ہتھیار کے ہاتھ پیروں کے دانوں پیچ سے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کے لیے دو بدو مقابلہ کرنا، زور آزمائی کے لیے گتھم گتھا ہونا، دو حریفوں میں زور آزمائی، دو حریفوں میں داؤ پیچ کی لڑائی۔
"بغیر ہتھیار دو انسانوں کی آپس میں جنگ کو کشتی کہتے ہیں۔"      ( ١٩٢٩ء، رسالہ بانک بنوٹ، ٦ )
٢ - [ کبوتربازی ]  ایک کبوتر باز کے کبوتروں کی دوسرے کبوترباز کے کبوتروں کے ساتھ تال میل اور پھر بلانے پر اپنے اپنے مقام کو واپسی، کبوتروں کی بازی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 133:8)
  • wrestling
  • struggling