کشٹ

( کَشْٹ )
{ کَشْٹ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - دکھ، مصیبت، تکلیف۔
"میرا بچہ کہاں کہاں بھٹک کر اتنے کشٹ اور دُکھ اٹھا کر ہم سے ملا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، ساتواں پھیرا، ٧٤ )
٢ - محنت، مشقت۔
"گائڈ نے مطلع کیا کہ جو لوگ چڑھائی کے کشٹ سے بچنا چاہتے ہیں . وہ ہاتھی والوں سے بات کریں۔"      ( ١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ١٦٠ )
٣ - افلاس، غربت۔
"ستائیسویں اور بیالیسویں برس میں کشٹ و بیماری و زحمت ہو گی۔"      ( ١٨٨٠ء، کشاف النجوم، ٣٨ )
٤ - برائی، زحمت۔
"اور محکمہ کسٹم کے کشٹ میں توسیح کر کے ایک برانچ نقب زنی کی لگا دی۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٢٢٨ )
  • تَکْلِیْف
  • تَنْگی
  • evil;  difficulty;  bad state of things;  penury
  • want
  • misery
  • wretchedness;  pain
  • uneasiness
  • affliction
  • acuteness of pain
  • agony
  • suffering
  • distress
  • hardship;  vehemence
  • violence;  inconvenience
  • trouble
  • labour
  • effort
  • pains.