لحد

( لَحدْ )
{ لَحدْ }
( عربی )

تفصیلات


لحد  لَحدْ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - قبر کا وہ حصہ جس میں مردہ رکھا جاتا ہے، صندوق، بغلی، قبر، مزار۔
"نغمی رونے لگا، میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا دیا، لحد تیار تھی۔"      ( ١٩٨٨ء، یادوں کے گلاب، ٣٢٦ )
٢ - وہ کم گہرا گڑھا جو گھر وغیرہ میں مردے کو نہلانے کے لیے کھودا جائے۔
"لحد کھدوائی گئی، نہلانے کے تختے کو لوبان یا اگر کی دھونی دی گئی۔"      ( ١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سرسید احمد دہلوی، ١٠٧ )
  • a place dug in the side of a grave (in which dead bodies are deposited);  (in India) a niche or a hollow in which a corpse is washed;  (local) a tomb
  • grave