لانگ

( لانْگ )
{ لانْگ (ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Long  لانْگ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - لمبا، طویل، تراکیب میں مستعمل۔
"لانگ تنہا غیر مستعمل ہے اس کے مرکبات . بات چیت میں چالو ہیں۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٤٨٢ )