اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - روئی یا اون سے کاتا ہوا تاگا، چاندی کا تار۔
اک سوت کی اٹّی مرے سانسوں کا اثاثہ اور یوسفِ ہستی کا خریدار ہوں میں
( ١٩٨٤ء، الحمد، ١٧ )
٢ - [ پیمانہ ] ایک انچ کا آٹھوں حصہ۔
"اُس نے کاغذ کی پٹیوں پر انچ اور سوت (ایک انچ کا آٹھواں حصہ) کے نشان لگا کر یہ پیمانہ نلی کے دونوں جانب چسپاں کر دیا۔"
( ١٩٧٠ء، زعمائے سائنس (ترجمہ)، ٩٢ )
٣ - [ معماری ] دیوار کی سیدھ دیکھنے کا ڈورا۔
"دیوار کی یہ اینٹ سُوت سے باہر ہے۔"
( ١٨٩٨ء، فرہنگِ آصفیہ، ١١٨:٣ )
٤ - وہ تار جو بیلوں سے نکل کر آس پاس کے پودوں اور درختوں سے لپٹ جاتا ہے۔
"اگر تمام پنکھڑیوں، غلافی پتیوں اور سلائیوں کو نوچ ڈالا جائے تو ناشپاتی کا پھول منڈا ہو کر ایک گولی کی طرح رہ جاتا . اس گولی کو ڈوڈی یا بیج دان کہتے ہیں اور ان چھوٹے چھوٹے ڈنٹھلوں کو سوت (اسٹائیل) کہتے ہیں۔"
( ١٩١٠ء، مبادی سائنس (ترجمہ)، ١٤٧ )