اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پتا، برگ، درخت، ورق کتاب۔
برباد کرو خوب منو جی کے چمن کو باقی نہ رہے پھول تو اب پات بھی توڑو
( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٨٠:١ )
٢ - کانوں میں پہننے کا ایک زیور جو بالیوں میں لٹکایا جاتا ہے، پتا۔ (شبد ساگر، 2938:6 ؛ 2794)۔
"زیورات عورتوں کے۔۔۔پات"۔
( ١٨٦٨ء، توصیف زراعات، ٢٥١ )
٣ - [ نجوم ] کرہ فلک کا وہ مقام جہاں نچھتروں کے حلقے خط جدی کو کاٹ کر اوپر چڑھتے یا نیچے آتے ہیں۔ (ماخوذ: شبد ساگر، 2938:6)۔
"اور نچھتر مطلوب نواں و دسواں۔۔۔ٹھہرے تو نچھتر پات ہے۔"
( ١٨٨٠ء، کشاف النجوم، ٧٢ )
٤ - دھات کا پتلا پرت یا ورق۔ (جامع اللغات، 4:2)۔