صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - خار دار، پُراز خار، کانٹے دار، نوک دار۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
٢ - کاٹ دار، کاٹ کرنے والا۔
"١٨ برس کے دوران بے شمار تازہ مطبوعات پر لکھے ہوئے بے حد کٹیلے تبصرے، جب یہ سارا دفینہ بر آمد ہوا تو . احساس بھی . پیدا ہونے لگا۔"
( ١٩٨٦ء، فکشن، فن اور فلسفہ، ١٠ )
٣ - چالاک، ہو شیار کاٹ کرنے والا، کانٹوں بھرا، چوٹ کرنے والا۔
بات کے ترچھے اور کٹیلے ہیں دل کے لینے کو سب ہٹیلے ہیں
( ١٨٣٠ء، کلیات نظیر،٢، ٧٨:٢ )
٤ - کھبنے والا، لبھانے والا۔
"اس کی آنکھوں میں کاجل بڑا کٹیلا لگ رہا ہے۔"
( ١٩٦٩ء، افسانہ کر دیا، ٢٣٦ )
٥ - زہر یلا پودا یا جھاڑی۔
کٹیلوں کو گر ڈھونڈے کوئی بشر تو غار و جبل میں وہ آئیں نظر
( ١٨٩٣ء، صدق البیان، ٤٣ )