لو

( لُو )
{ لُو }
( سنسکرت )

تفصیلات


الکا  لُو

سنسکرت زبان کے اصل لفظ 'الکا' سے ماخوذ 'لو' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٠ء کو "فسانۂ دلفریب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ گرم ہوا جو گرمی کے موسم میں چلتی ہے، باد سموم۔
"باہر تو سڑکوں پر لو کی تکلیف دہ لپٹوں سے ہمارے چہرے گرم ہو رہے تھے۔"      ( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٢ )
١ - لُو چلنا
ہوائے گرم کا چلنا، سموم کا چلنا۔ لو چلتی ہے خاک اڑتی ہے گرمی کے ہیں ایام جنگل میں نہ راحت نہ کہیں راہ میں آرام      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٨:١ )