سیاحت

( سِیاحَت )
{ سِیا + حَت }
( عربی )

تفصیلات


سییح  سِیاحَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے۔ عربی سے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٠ء کو "فیض الکریم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - لمبا سفر، گشت، سیر کرنا، زمین پر چلنا پھرنا، گھومنا پھرنا۔
"مختلف ضرورتوں سے ڈاکٹر صاحب نے دنیا کے بیشتر ملکوں کی سیاحت کی۔"      ( ١٩٨٣ء، خطباتِ محمود، ١١ )
  • مُسافِرَت
  • سیر
  • travelling
  • journeying;  journey
  • voyage;  pilgrimage