تعزیت

( تَعْزِیَت )
{ تَع + زِیَت }
( عربی )

تفصیلات


عزا  تَعْزِیَت

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - ماتم پرسی، مردے کے اعزہ و متعلقین سے اظہار ہمدردی، پر سے کی رسم ادا کرنا، پرسا دینا۔
"جن بزرگوں نے از راہ اخوت اسلامی تعزیت فرمائی ہے میں آپ کے اخبار کے ذریعے سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"      ( ١٩١٧ء، مقالات شروانی، ٢١١ )
٢ - [ مجازا ]  رسم عزا داری جو ہر سال محرم کے موقع پر حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد میں ادا کی جاتی ہے۔
 ارمان تعزیت کے کبھی کم نہ ہوں گے وہ حشر تک حسین کے ماتم میں روئیں گے      ( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٩:١ )