ترجیح

( تَرْجِیح )
{ تَر + جِیح }
( عربی )

تفصیلات


رجح  تَرْجِیح

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
جمع   : تَرْجِیحات [تَر + جی + حات]
١ - برتری، بہتری، فوقیت، فضیلت۔
"سب پر انہوں نے مجھ کو ترجیح دی ہے۔"      ( ١٩٥٨ء، آزاد (ابوالکلام)، رسول عربیۖ، ٨٧ )
  • فَضِیْلَت
  • بَرتَری
  • gaining a superiority;  superiority
  • preference
  • excellence
  • pre-eminence
  • precedence