اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کمانے کا عمل یا حاصل، آمدنی جو محنت سے حاصل ہو۔
"والد کا اپنے بیٹے کی کمائی سے کھانا جائز ہے۔"
( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٨٠:١ )
٢ - کام، محنت مزدوری۔ (فرہنگ آصفیہ)۔
٣ - دولت، مال، جمع پونجی، جمع جتھا۔
"ریڈی کی بیٹی باپ کی پوری کمائی لے کر گھر سے وداع ہوتی ہے۔"
( ١٩٨٥ء، بارش سنگ، ٤٢ )
٤ - [ مجازا ] محنت کا پھل، فرزند، بیٹا یا بھائی، وغیرہ۔
خیمے کے گرد پھیلے ہوئے تھے سب اہلِ شام لٹتی تھی دن دھاڑے کمائی حسین کی
( ١٩٤٢ء، اعجاز نوح، ٩ )