کلی

( کُلّی )
{ کُل + لی }
( عربی )

تفصیلات


کُل  کُلّی

عربی زبان سے مشتق اسم 'کُل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبتی ملنے سے 'کلّی' بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - مکمل، پورا، تمام، سارے کا سارا۔
"والدین کو کلی اختیار ہے کہ وہ جس کے ساتھ چاہیں لڑکی کا رشتہ کریں۔"      ( ١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ١٠٢ )
٢ - [ منطق ]  جس کے مفہوم میں بہت سے افراد شامل ہوں، عمام (جزوی یا جزئی کا نقیض)۔
"پس اشیا کی تقسیم بڑی یا عام قسموں سے شروع ہو کر چھوٹی یا خاص قسموں میں ختم ہو جاتی ہے، اصطلاحی الفاظ میں کلّی (Generic) سے جزئی (Specific) کی طرف جاتی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، نظام کتب خانہ، ٢٩٤ )
  • universal
  • all
  • entire
  • total;  every;  complete;  general
  • common;  generic
  • common
  • generic