مکمل

( مُکَمَّل )
{ مُکَم + مَل }
( عربی )

تفصیلات


کمل  مُکَمَّل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - تکمیل کیا گیا، پورا کیا ہوا، جس میں نقص نہ ہو، کل پر حاوی (ناقص کی ضد)۔
"انہیں تحقیق کے اصولوں کا مکمل شعور حاصل تھا۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتحپوری، حیات و خدمات، ٤٧١:٢ )
٢ - بھرپور، خطر خواہ۔
"علوم و فنون میں کسی درجے پر بھی کسی زبان کو مکمل سمجھ لینا ممکن نہیں۔"      ( ١٩٩١ء، اردو نامہ، لاہور، جنوری، ٩ )
٣ - خالص، قطعی (پورا)۔
"مسجد قرطبہ کی زیارت اقبال کے قلب کے لیے مکمل واردات اتحاد بن گئی۔"      ( ١٩٩٤ء، نگار، کراچی، جولائی، ١٨ )
٤ - کلی، بے کم و کاست۔
اس فارمولے سے کسی مرکب کے مالیکیول میں مختلف عناصر کی مکمل تعداد کا پتہ چلتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ٣٥ )
متعلق فعل
١ - پورے طور پر، پوری طرح، کاملاً۔
"اس کا مکمل نفاذ اگست ١٩٨ء تک کر دیا جائے گا۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٣ )
٢ - سموچا، پورا، کا، ثابت۔ (فرہنگ آصفیہ)۔