کلفت

( کُلْفَت )
{ کُل + فَت }
( عربی )

تفصیلات


کلف  کُلْفَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : کُلْفَتیں [کُل + فَتیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : کُلْفَتوں [کُل + فَتوں (واؤ مجہول)]
١ - رنج، تکلیف، مشقت۔
 سب کلفتیں تمام ہوئیں تیرگی چھٹی اس کی جناب میں جو کبھی دیدہ تر گیا      ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٥١ )
  • trouble
  • vexation
  • distress
  • inconvenience